کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کی انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر تشدد، وزیراعظم کی انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت


وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے ریسکیو اور انکو مدد و معاونت فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سرحدی علاقے، انجنئیر امیر مقام کو فوری بشکیک جانے کی ہدایت کردی۔

انجنئیر امیر مقام آج بشکیک روانہ ہوں گے، انجنئیر امیر مقام بشکیک میں غیر ملکی طلبہ مخالف حالیہ فسادات کے تناظر میں اعلی سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔

انجنیئر امیر مقام پاکستانی طلبہ سے ملاقات کریں گے، ان کے مسائل سنیں گے اور یقینی بنائیں گے کہ حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو.

وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرغزستان میں غیر ملکی طلبہ مخالف فسادات پر گہری تشویش ہوئی، زخمی پاکستانی طلبہ کو سفارتخانے کی جانب سے علاج معالجے کی بہترین سہولیات میں معاونت یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پاکستان کے بیٹے اور بیٹیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، جو طلبہ پاکستان واپس آنا چاہیں، حکومتی اہلکار سرکاری خرچ پر انکی فوری واپسی یقینی بنائیں، طلبہ اور والدین کے مابین روابط کو مسلسل برقرار رکھنے کیلئے سفارتخانہ ہر قسم کی معاونت فراہم کرے۔

اس سے قبل کرغزستان میں تعلیم حاصل کرنےوالےپاکستانی طالب علموں کی صورتحال پاکستان کے سفیرحسن ضیغم کا ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر حسن ضیغم نے کہا کہ بشکک میں انتہا پسندوں نے غیرملکی ہوسٹلز پر حملہ کیا جس میں 14 پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے، ایک طالب علم شاہ زیب بشکک اسپتال میں زیرعلاج ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں