کرس ہیمزورتھ کا ننھی صاحبزادی کے ساتھ آئس لینڈ میں ایڈونچر

کرس ہیمزورتھ کا ننھی صاحبزادی کے ساتھ آئس لینڈ میں ایڈونچر


ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمزورتھ اور ان کی ننھی صاحبزادی نے آئس لینڈ میں ایڈونچر کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرس ہیمزورتھ اپنی بیٹی انڈیا روز کے ساتھ برف میں چلنے والی گاڑی چلا رہے ہیں۔

گاڑی تو انڈیا چلا رہی ہیں اور اداکار ان کے پیچھے بیٹھے ہیں، کرس نے کیپشن دیا کہ آئس لینڈ میں تیسرا دن، بیٹی کے ساتھ بائیک گینگ۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت اس بائیگ گینگ کے دو رکن ہم ہی ہیں اور ہم اسے ابھی ایسے ہی چلائیں گے۔

تصاویر کے پس منظر میں آئس لینڈ کے خوبصورت برفانی پہاڑ نظر آرہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں