کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش


کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں یونیورسٹی روڈ، نارتھ ناظم آباد، سائٹ انڈسٹریل ایریا، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، لیاری، سہراب گوٹھ، ایف بی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں۔

بارش کے باعث شاہراؤں پر موٹر سائیکل پھسلن کے کئی واقعات بھی رونما ہوئے جب کہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معلطل ہو گئی۔

اس کے علاوہ ٹھٹہ اور دھابیجی میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں