کراچی: شہرِ قائد میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپ کرجانے سے رات گئے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے جس کے باعث نماز فجر میں بجلی معطل رہی۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 132 کے وی کی لائن میں ٹرپنگ کے باعث بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی جس سے ہارون آباد، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، سرجانی اور ولیکا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ عملے نے مسلسل کوشش کے بعد 132کے وی کی لائن میں آنے والی ٹرپنگ کا فالٹ دور کرکے سائٹ، اورنگی، ہارون آباد، نارتھ کراچی سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی ۔
کے الیکٹرک کے سی ای او اور متعلقہ سینئر مینجمنٹ نے بحالی کے نظام کی براہ راست نگرانی بھی کی۔