کراچی کے علاقے کلفٹن میں کتے نے 3 بچوں سمیت 5 لوگوں کو کاٹ لیا


کراچی میں کلفٹن کے علاقے تین تلوار پر کتے کے کاٹنے سے بچوں سمیت 5 افراد زخی ہو گئے۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق تین تلوار پر کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 مرد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر روانہ کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے، اس اسے قبل بھی کراچی میں ایک دن میں مختلف علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے 47 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں