کراچی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک کار تیار کر لی

کراچی کے طلبہ نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک کار تیار کر لی


پاکستانی نیول انجینئرنگ کے ہونہار طلبہ نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار تیار کر لی جس کا نام آزاد رکھا گیا ہے۔

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور بقول علامہ اقبال ’’زرا نم ہو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘، پاکستانی طلبہ صرف ملک ہی نہیں بیرون ملک بھی اپنی صلاحیتوں سے سبز ہلالی پرچم اونچا کرتے آ رہے ہیں۔

ایسے ہی ہونہار طلبہ پاکستان نیول انجینئرنگ کالج کراچی کے ہیں جنہوں نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک کار تیار کر لی ہے جو کم وقت میں چارج ہوتی ہے۔

ایک بار چارج کرنے کے بعد کار 200 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے اور اس کار کا نام آزاد رکھا گیا ہے۔ ماضی سے حال تک کے دوران یہ 17 ویں کارہے، جو پاکستان نیول انجنیئرنگ کالج کے اسٹوڈنٹس پرمشتمل ٹیم نے تیارکی ہے۔

مذکورہ کار کی تیاری میں لگ بھگ ایک سال کا عرصہ لگا،جس میں لوہے، پلاسٹک، شیشے کے علاوہ کافی حد تک فائبرکا بھی استعمال کیا گیا ہے،جبکہ اس گاڑی کی ہموارنقل وحرکت کے لیے خصوصی ٹائرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں کار کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایم ڈی ڈاکیارڈ ریئر ایڈمرل مظہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بچوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں وہ کھل کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتے ہیں۔

الیکٹریکل کار بنانے والی ٹیم کے لیڈرارحم خلیل کے مطابق وہ اس سے قبل ایک نشست کی ریسنگ کاروں کے علاوہ دیگرنوعیت کی کاریں تیارکرچکے ہیں،جنہیں دنیا کے مختلف ممالک میں کافی پذیرائی ملی جبکہ ایک کارکو فلپائن میں دیگرممالک کے مقابلے میں ونربھی قراردیا جاچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں