کراچی کنگز کی ٹیم شکستوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی

کراچی کنگز کی ٹیم شکستوں کے بھنور میں پھنس کر رہ گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کیلئے کپتان کی تبدیلی بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی، ایونٹ میں ٹیم میں مسلسل تین شکستوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر براجمان ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 6 رنز کے معمولی مارجن سے شکست دی تاہم اس سے قبل عماد الیون کو ابتدائی مقابلے میں زلمی کے ہاتھوں 2 رنز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست برداشت کرنا پڑی تھی۔

پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کو آج ہوم گراؤنڈ پر لاہور قلندرز کا چیلنج درپیش ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کی ٹیم 10 میچوں میں محض 1 کامیابی سمیٹ سکی تھی جبکہ انہیں بابراعظم کی کپتانی میں 9 میچز میں شکست ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں