کراچی: پولیس کی کارروائی، سرجیل ماسک ذخیرہ کرنیوالے 4 افراد گرفتار


کراچی:کھارادر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں سرجیکل ماسک برآمد کرلیے۔

پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے کھارادر میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا، چاروں افراد سرجیکل ماسک کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے برآمد سرجیکل ماسک: ویڈیو اسکرین گریب

پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد سرجیکل ماسک برآمد ہوئے ہیں، چاروں افراد ماسک کو مہنگا کرنے کی نیت سے ذخیرہ کررہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں