کراچی: پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر

کراچی: پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر


کراچی میں پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کے پیش نظر اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں جس کے باعث متبادل راستوں پر دباؤ بڑھ جانے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پریس کلب پر اساتذہ کے احتجاج کے پیش نظر دین محمد وفائی روڈ اور سرور شہید روڈ، پی آئی ڈی سی کی جانب سے اسٹیٹ لائف بلڈنگ آنے جانے والے دونوں روڈ، ضیاالدین احمد روڈ اور پی آئی ڈی سی چوک بھی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

روڈ بند ہونے کے باعث متبادل راستوں پر دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ سے شاہین کمپلیکس، فوارہ چوک، صدر، اور ایم اے جناح روڈ پر پیک آور کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں