کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی

کراچی والوں کے لیے بجلی مہنگی کردی گئی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی1 روپے 07 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اکتوبر کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے اضافے کی رقم جنوری کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔

اس سے صارفین پر ایک ارب 90کروڑ روپے کا اثر پڑے گا جبکہ صارفین سے جنوری کے بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے سماعت کی تھی۔

چیئرمین توصیف فاروقی کی سربراہی میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے سے متعلق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہہ ماہی بنیادوں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دی تھی۔

کراچی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں کو بجلی کی ترسیل کے ذمہ دار کے الیکٹرک نے جولائی تا ستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی5 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے نومبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی استدعا بھی کی تھی۔

اس سے قبل ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کیلئے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی جس کا اطلاق نومبر کے بلوں میں کیا گیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں