کراچی میں کچرے پر سیاست شروع ہوگئی ہے: وزیراعلیٰ سندھ


ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے پر ایک سیاست شروع ہوگئی ہے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

کراچی کے کچرے پر سیاست، مصطفیٰ کمال کا معطلی کے بعد میئر سے استعفے کا مطالبہ

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم اور پی ایس پی کراچی کے کچرے پر لڑرہی ہیں، کچرے پر ایک سیاست شروع ہوگئی ہے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بنائی اس وقت چار ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا تھا، اب 16 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، حالات اچھے نہیں، شہر میں کچرا ہے، ڈپٹی کمشنرز کو شامل کیا، وہ بھی مدد کررہے ہیں، پی ٹی آئی والوں نے جو کچرا اٹھایا وہ شاہراہوں کے قریب ڈال دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ سڑک کنارے کچرے سے شہر میں مکھیاں بڑھ گئی ہیں، کے ایم سی کو فیومیگیشن کا کہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں