کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز یعنی 27 جولائی کو سب سے کم 138 کیسز سامنے آئے تھے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں کورونا وائرس کے 244 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں 74، ضلع شرقی میں 57، کورنگی میں 33، ملیر میں 28،ضلع غربی 28 اور ضلع وسطی میں 24 نئے کیسز سامنے آئے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ بھر میں مجموعی طور پر 9571 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 571 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔