کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا کا کل کھلی کچہری لگانےکا اعلان


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر جمعے کو کھلی کچہری لگانےکا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ ماہ سے کے الیکٹرک نے فرنس آئل اور گیس کی فراہمی کو بہانا بناکر شہر میں گرمی بڑھتے ہی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے شہری بے حال ہوگئے ہیں۔

شہریوں کی جانب سے یہ بھی شکایت کی گئی تھی کہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی معطل رہتی ہے اس کے باجود زیادہ بلز وصول کیے جاتے ہیں۔

اس صورتحال میں نیپرا نے  غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر کھلی کچہری لگانےکا اعلان کیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق کورونا وبا کےسبب کچہری میں شرکت کرنے والے زوم لنک پر آسکتے ہیں، اس کے علاوہ نیپراکی ویب سائٹ پربھی دیےگئے نمبر پرکال کرکے شرکت کی جاسکتی ہے یا شہری نیپرا کے ای میل پر بھی شکایات کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے مبینہ زیادہ بلز وصول کرنے کا نوٹس بھی لیا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں