کراچی میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم، مارکیٹیں اوردکانیں کھل گئیں

کراچی میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم، مارکیٹیں اوردکانیں کھل گئیں


 کراچی: 

شہرقائد میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی گئی جس کے بعد مارکیٹیں اوردکانیں کھل گئیں۔

سندھ حکومت نے شہرقائد میں جمعے کے روزکاروبارکی بندش ختم کردی جس کے بعد بیشترمارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔ زینب مارکیٹ، گل پلازہ، طارق روڈ، حیدری، صدر، بولٹن مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔

بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہا کہ تاجروں کو آج جمعہ کے روز مارکیٹیں کھولنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے، اب ہفتے میں صرف اتوارکو مارکیٹیں بند رہیں گی۔ اس حوالے سے تاجررہنما نے کہا کہ تاجرایس اوپی کا خیال رکھیں۔ سندھ حکومت کے مشکورہیں جنہوں نے ہمیں کاروبارکی اجازت دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں