کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش کا امکان


 کراچی: 

شہرقائد میں جمعرات کی رات اورجمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعرات کی رات اورجمعہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤسے بننے والے سسٹم سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے تاہم آئندہ 2 روزتک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج درجہ حرارت 34 سے 36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، 15 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی سمت جنوب مغرب ہوگی تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے


اپنا تبصرہ لکھیں