کراچی میں تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو ہو گا


کراچی: 

تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا۔

تعمیراتی شعبے کا 2 روزہ پراپرٹی شو 15 اور 16 فروری کو مقامی ہوٹل میں ہوگا جس کا افتتاح ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی کریں گے۔ پراپرٹی شو میں اسلام آبادکے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے متصل رہائشی منصوبے کی نمائش کی جائے گی۔

پراپرٹی شو کے منتظم نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران رہائشی منصوبوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں