کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان


محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی جب کہ صبح سویرے بھی تیز ہوا کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی  بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا 27 سے 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں