کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان


کراچی میں مون سون کا دوسرا اسپیل شروع ہو چکا ہے اور آج بھی شہر  میں  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں موسلا دھار بارش ہوئی، سب سے زيادہ بارش صدر میں 41 ملی میٹر  اور فیصل بیس پر 32 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

موسلا دھار بارش نے شہر کو پانی پانی کر دیا ہے سڑکيں تالاب بن گئيں جب کہ کئی جگہوں پر درخت اور پول بھی گر گئے، متعدد علاقوں میں تاحال بجلی بحال نہیں ہو سکی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں