کراچی: محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آتشزدگی، پروفیسر سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی: محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آتشزدگی، پروفیسر سمیت 5 افراد جاں بحق


کراچی کے علاقے محمد علی سوسائٹی میں گھر میں آتشزدگی سے پروفیسر سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ بہادر آباد کے قریب میر احمد شاہ روڈ پر واقع ایک مکان میں پیش آیا، آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سے 5 افراد ہلاک ہوئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 82 سالہ سلطان مرزا، 60 سالہ ڈاکٹر فرحت مرزا، 78 سالہ صبیحہ مرزا، 72 سالہ شائستہ مرزا اور 45 سالہ اکبر کے نام سے ہوئی۔

ایدھی کے مطابق گھر میں آگ لگنے کے باعث وہاں موجود افراد دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے آتشزدگی کے واقعے میں پروفیسر فرحت بیگ مرزا کی وفات پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

پروفیسر فرحت مرزا سندھ میڈیکل کالج کے شعبہ فرانزک میڈیسن کے سابق چیئرمین تھے، جبکہ جاں بحق افراد میں ان کے خاندان کے دیگر 3 افراد اور عملے کا ایک رکن شامل ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں