کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں آتشزدگی، ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ، 6 بچے جھلس کر زخمی

کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں آتشزدگی، ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ، 6 بچے جھلس کر زخمی

کراچی کی سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹرز میں گیس کے اخراج کے سبب آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے ہیڈ کانسٹیبل طارق، ان کی اہلیہ اور 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

جھلس کر زخمی ہونے والے پولیس اہلکار، اہلیہ اور 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دیگر 4 زخمی بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمیوں کو سول برنس سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں