کراچی: اردو بازار میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جمعہ تک مؤخر


کراچی: شہر کے قدیم اردو بازار میں دکانیں مسمار کرنے کی کارروائی کو مؤخر کردیا گیا۔

کے ایم سی نے اردو بازارکے دکانداروں کو 4 تاریخ کو نوٹس جاری کیے اور انہیں تین روز میں دکانیں خالی کرنے کی مہلت دی۔

کے ایم سی کے نوٹس پر دکانداروں کے احتجاج اور قانونی دستاویزات پیش کرنے پر انتظامیہ کو فیصلہ تبدیل کرنا پڑا اور انتظامیہ نے فی الحال آپریشن کو مؤخر کردیا۔

ذرائع کےمطابق نالوں پر دکانوں کا پتا لگانے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں محکمہ اسٹیٹ، میونسپل سروسز اور مارکیٹ کے 2 نمائندے شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ کون سی دکانیں نالے پر موجود ہیں، اس حوالے سے کل تک میئر کراچی کو رپورٹ دی جائے جس کے بعد اردو بازاور اطراف کی مارکیٹوں میں کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں