کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کار پارکنگ فیس میں تقریباً 8 سال بعد 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فی الحال جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی کار پارکنگ کا نظم و نسق انتظامیہ خود دیکھ رہی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ کی کار پارکنگ فیس میں یہ 2016 کے بعد پہلا اضافہ ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ پارکنگ فیس میں سالانہ اضافہ نہیں کیا جاتا، افراط زر کے رحجانات کے مقابلے میں یہ اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
ترجمان کے مطابق آخری کار پارکنگ ٹھیکہ فروری 2024 میں ختم ہوا جس کے بعدکراچی ائیرپورٹ پر کار پارکنگ کے ٹھیکے کا ٹینڈر مروجہ کمرشل پالیسی کے تحت جاری ہوگا۔