بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف بالی اسٹار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
بالی وڈ کے معروف تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ کترینہ کی بہن ازابیل اپنی ڈیبیو فلم ‘کوتھا’ میں ایوش شرما کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
فلم ڈائریکٹر کرن للت کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔
ازابیل کی ڈیبیو فلم ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس میں ایوش شرما پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے جب کہ ازابیل کے کردار کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ازابیل کے لیے کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی اور خود مختار ہیں لیکن یہ ظاہر ہے کہ انہیں کیرئیر میں کچھ جدوجہد تو کرنی پڑے گی مگر یہ اچھی بات ہے کہ انہیں کافی چیزوں کے حوالے سے علم ہے۔
کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ میں انڈسٹری میں ایک عرصے سے ہوں تو میرا ساتھ بھی ازا کے لیے معاون ثابت ہوگا