لاہور:
کبڈی ورلڈ کپ کیلیے سیکیورٹی انتظامات حتمی مراحل میں ہیں فاتح سائیڈ ایک کروڑ روپے کا انعام پائے گی۔
رنرز اپ کو 75 اور تیسری پوزیشن کی حامل سائیڈ 50 لاکھ اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائے گی۔
یہ بات صدر کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین نے پنجاب اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کی تیاروں کا جائزہ لینے کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کہی، انھوں نے کہا عالمی کبڈی میلے کی رونقوں کو بڑھانے کے لیے شائقین کو زیادہ سے زیادہ اسٹیڈیم آنا چاہیے۔