کبڈی ورلڈکپ؛ بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کا گرین سگنل دیدیا


لاہور: لاہور میں 12 جنوری سے کبڈی ورلڈکپ کا میلہ سج رہا ہے جس میں بھارتی ٹیم نے بھی شرکت کا گرین سگنل دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق پہلی بار پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت، ایران، امریکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا کی ٹیمیں  شریک ہوں گی جب کہ کینیا، ناروے، نیوزی لینڈ اور جرمنی کی شرکت بھی متوقع ہے۔

بارہ سے انیس جنوری تک  مجوزہ اس ایونٹ کے لیے غیر ملکی ٹیموں کو دعوت نامے چند ہفتے پہلے بھیجے گئے تھے اور پاکستان کبڈی فیڈریشن حکام آج ورلڈ کپ کا باقاعدہ شیڈول جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں