کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

کاکول اکیڈمی میں قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی


کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں شروع ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔ بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ کل رپورٹ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ کا اہتمام کیا ہے جس میں 29 کھلاڑی شریک ہوں گے۔

اس میں سے 26 کھلاڑیوں نے منگل کو رپورٹ کردی جبکہ بابر اعظم، افتخار احمد اور نسیم شاہ کل ایبٹ آباد پہنچیں گے، پہلے دن کھلاڑیوں کی ابتدائی فزیکل اسسٹنٹ کی گئی۔

کیمپ میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کل سے ہوگا، دو ہفتے پر مشتمل کیمپ میں کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں