کانگو میں طیارہ گھروں پر گرگیا، 24 افراد ہلاک


وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں چھوٹا طیارہ گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کانگو کے شہر گوما میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا مسافر طیارہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد گنجان آباد علاقے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

مقامی حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے دو ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جب کہ طیارہ گھروں پر گرنے کے باعث مزید 5 افراد ہلاک ہوئے۔

واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ٹیک آف کے فوری بعد جہاز کا انجن خرابی کے باعث فیل ہوگیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کانگو میں فضائی حادثات اکثر پیش آتے رہتے ہیں جس کی بڑی وجہ حفاظتی قوانین پر عمل نہ کرنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں