کامیڈی ہارر فلم ’اسٹری‘ کا سیکوئیل، شردھا کپور اور راج کمار راؤ شامل

کامیڈی ہارر فلم ’اسٹری‘ کا سیکوئیل، شردھا کپور اور راج کمار راؤ شامل


کامیڈی ہارر فلم ’اسٹری‘ 2018 کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی، 6 برس بعد اب اس کا سیکوئیل تیار کیا جا رہا ہے۔

’اسٹری 2‘ میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ ایک دوسرے کے مدمقابل کام کریں گے، جولائی سے فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔

12 اپریل کو ایک شوبز ایونٹ میں پروڈیوسر دنیش وجان نے ’اسٹری 2‘ کا اعلان کیا تھا۔

’اسٹری 1‘ ریاست مدھیہ پردیش کے چھوٹے سے شہر چندیری میں فلمائی گی تھی۔

اب سیکوئیل بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اسٹری 2 بھی چندیری میں ہی فلمائی جائے گی۔

جولائی کے دوسرے ہفتے سے فلم کی عکسبندی کا آغاز ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں