کامران اکمل کا قربانی کا بکرا چوری

کامران اکمل کا قربانی کا بکرا چوری


 لاہور: قومی کرکٹر کامران اکمل کا عید کے لیے خریدا گیا قیمتی بکرا چوری ہوگیا۔

کامران اکمل کے والد محمد اکمل نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بکرا چوری ہونے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بکرا گھر کے  باہر  سے چوری کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے لیے چھ بکرے خریدے تھے۔ جن کو گھر کے باہر ٹینٹ لگاکر باندھنے کا بندوبست کیا تھا۔ رات کو بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی۔ اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا  کم تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو سب سے موٹا تازہ اور بہترین بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آئے ۔

انہوں نے بتایا کہ نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کا بتادیا ہے۔۔سیکورٹی والوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں