کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں اضافہ

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں اضافہ


پاکستان میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کے بھاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 23 اکتوبر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ 1072 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 79 ہزار 698 روپے ہوگیا۔

عالمی منڈی میں بھی سونےکے بھاؤ میں 9 ڈالرز اضافہ ہوا اور وہ 2001 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

خیال رہے کہ 16 سے 23 اکتوبر یعنی ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں ساڑھے 9 ہزار روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

16 اکتوبر کو ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 100 روپے تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں