کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ کا معاوضہ واپس کیوں کیا؟

کارتک آریان نے فلم ’شہزادہ‘ کا معاوضہ واپس کیوں کیا؟


بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو کارتک آریان، جنہوں نے اپنی نئی فلم شہزادے سے پروڈکشن کی دنیا میں قدم رکھا، نے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرنے کا فیصلہ فلم کا کو-پروڈیوسر بننے کے بعد کیا ہے۔

کارتک آریان کے مطابق ان کی فلم بحران سے گزر رہی ہے، فلم ’شہزادہ‘ کو زیادہ نقصان سے بچانے کے لئے انہوں نے اداکاری کا معاوضہ واپس کرتے ہوئے کو- پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم شہزادہ کو روہت دھون نے ڈائریکشن دی ہے جبکہ فلم میں کارتک آریان کے ساتھ کریتی سینن مرکزی کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ پریش راول، رونت رائے، راج پال یادو اور دیگر بھی موجود ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں