سائوتھمپٹن: انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہیمپشائر کو ورکشائر نے اننگز اور 84 رنز سے شکست دیدی۔
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی پیسر محمد عباس کی ٹیم ہیمپشائر کو ورکشائر نے اننگز اور 84 رنز سے مات دے دی، فاتح ٹیم نے اولین اننگز 8 وکٹ 410 پر ڈیکلیئرڈ کی۔
پہلی باری میں 229 پر محدود ہوجانے والی ہیمپشائر کی ٹیم دوسری کاوش میں 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی، حریف بولر کرس رشورتھ نے 38 رنز دیکر 7 مہرے کھسکائے۔
محمد عباس نے 9 رنز بنائے جبکہ میچ میں انھوں نے 55 رنز دیکر 4 وکٹیں بھی نام کیں، وہ پہلی باری میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے تھے۔