کئی لوگوں کی مخالفت کے باوجود بھی شاہ رخ خان نے فلم ’دیوداس‘ میں کام کیوں کیا؟

کئی لوگوں کی مخالفت کے باوجود بھی شاہ رخ خان نے فلم ’دیوداس‘ میں کام کیوں کیا؟


بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پروڈکشن ہاؤس سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’دیوداس‘ کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

حال ہی میں سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے 77ویں لوکارنو فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو’پاردو ایلا کوریرا آسکونا لوکارنو ٹورازم‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسی فلم فیسٹیول میں ان کی مشہور فلم’دیوداس‘ کی نمائش بھی کی گئی۔

شاہ رخ خان نے فیسٹیول میں ہونے والی ماسٹر کلاس کے دوران انکشاف کیا کہ میرے پروڈکشن ہاؤس ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے اس فلم کو فروخت کرنے کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب میں نے فلم’دیوداس‘ میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو مجھے بہت سارے لوگوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کردار فلم انڈسٹری میں مشہور میرے ’پاپ کلچر زون‘سے باہر ہے اس لیے زیادہ امکان ہے کہ شائقین مجھے اس طرح کے کردار میں پسند نہ کریں۔

اُنہوں نے بتایا کہ لیکن میں نے اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس فلم میں کام کیا اور یہ میری زندگی کے بہترین تجربات میں سے ایک ثابت ہوا۔

شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ اب یہ فلم میری پروڈکشن کمپنی سے بھی تعلق رکھتی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں