کئی روز بعد ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

کئی روز بعد ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ


 کراچی: ایک ہفتے کے وقفے کے بعد ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رجحان اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت قرضوں کے اجراء، تمام سبسڈیز کے خاتمے سے مشروط ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ایک ہفتہ کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ ڈالر کی پرواز شروع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 182 روپے سے تجاوز اور اوپن ریٹ 183 روپے کی سطح پر آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 96 پیسے کے اضافے سے 182.54 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے کے اضافے سے 183 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


اپنا تبصرہ لکھیں