پاکستانی اداکارہ ژالے سرحدی نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ پیش آنے والے حالیہ تنازع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز پر سوالات اُٹھا دیئے۔
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ڈیجیٹل میڈیا کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ژالے سرحدی خلیل الرحمٰن کی نامناسب ویڈیو پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح خلیل الرحمٰن کہہ رہے ہیں کہ ان کی ویڈیو بندوق کے زور پر زبردستی بنوائی گئی اسی طرح ویڈیو میں دکھائی دینے والی لڑکی بھی یہ ہی کہہ رہی ہے کہ اسے بھی ویڈیو بنانے پر مجبور کیا گیا۔
انہوں نے مذکورہ ویڈیو پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز بندوق کے زور پر بنائی گئی تھیں تو پھر وہ بندوق دکھائی کیوں نہیں دے رہی؟، وہ ویڈیوز صاف کیوں نہیں تھیں؟ کیوں ان ویڈیوز کو خفیہ کیمروں سے بنایا گیا؟
اداکارہ کے مطابق اگر واقعی انہیں ویڈیوز ریکارڈ کروانے پر مجبور کیا گیا تھا تو کیمرا سامنے ہونا چاہئے تھا۔
انہوں نے دلیل دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی کسی سے بذریعہ ویڈیو تاوان طلب کرتا ہے تو مغوی کی ویڈیو اسی طرح سامنے سے بناتا ہے اور اپنے مطالبات پیش کرتا ہے، خلیل الرحمٰن قمر کی ویڈیوز بھی اسی طرح کی ہونی چاہئے تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کے بعد مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی نامناسب ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں۔
ویڈیوز کے حوالے سے خلیل الرحمٰن قمر نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بندوق کے زور پر بنائی گئیں اور انہیں لڑکی کے ساتھ جنسی عمل بھی کرنے کا کہا گیا تھا۔
ان کی نامناسب ویڈیوز لیک ہونے کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے نا صرف مرکزی ملزمہ آمنہ عروج بلکہ دیگر افراد کو بھی گرفتار کرلیا تھا جو کہ اس وقت لاہور پولیس کے پاس ریمانڈ پر ہیں اور ان کا کیس زیر سماعت ہے۔