ڈیلس میں ڈاکٹر نور امرہوی کے اعزاز میں جشن نور امرہوی کی شاندار تقریب اور بین الاقوامی مشاعرہ کی محفل کا انعقاد
(ڈیلس ( رپورٹ : راجہ زاہد اختر خانزادہ)
ڈیلس میں بیوٹی آف ہمیونٹی اردو گھر اور دیگر ادبی تنظیموں کے اشتراک سے اردو کے فروغ میںنمایاں کردار ادا کرنے والی معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر نور امرہوی کے اعزاز میں جشن نور امرہویکی شاندار تقریب اور بین الاقوامی مشاعرہ کی محفل ڈیلس میں منعقد کی گئی جس میں بینالاقوامی شعرا کے ہمراہ امریکہ بھر سے آئے ہوئے شعرا نے ڈاکٹر نور امرہوی کو انکی ادبی خدماتپر زبردست خراج تحسین پیش کیا تقریب اور مشاعرہ کی محفل کو ڈیلس میں اردو ادب سے محبتکرنے والے افراد نے بھی زبردست سراہا اور شعرا کو بھرپور داد تحسین دیکر مشاعرہ کو خوب رونقبخشی اس موقع پر ڈاکٹر نور امرہوی کی کتاب کی رونمائی سے حاصل ہونے والی رقم کو انہوں نےفلاحی کام سرانجام دینے والی تنظیم بیوٹی آف ہیومنٹی کے نام وقف کردیا ہال میں موجود سینکڑوںحاضرین نے بھی کتاب کی فروخت میں بھرپور حصہ لیا اور فنڈکے ذریعے 13 ہزار ڈالر سے زائد رقمکے عطیات دیئے، محفل مشاعرہ کی صدارت پاکستان کے نامور شاعر عباس تابش نے کی جبکہمہمان خصوصی کے فرائض ڈاکٹر شمشہ قریشی نے سرانجام دیئےمشاعرہ میں پاکستان کےمعروف مزاحیہ شاعر خالد مسعود بھارت سے منظر بھوپالی کینیڈا سے فاطمہ زہرا جبین نیویارک سے پروفیسر حماد خان اور ہیوسٹن سے احمد شاہ غزالی غضنفر ہاشمی نارتھ کیرولائنا سےڈاکٹریاسمین اور دیگر مقامی شعرا ڈاکٹر عامر سلیمان، اور شاعرات نے ترنم اور تحتل الفظ میں سماجی ، سیاسی جذباتی،رومانی، اور طنز و مزاح کی شاعری کے ذریعے اظہار خیال کیا جبکہوہاں موجود حاضرین نے بھی اس کا بھرپور لطف اٹھایا اور شعا جو کو داد تحسین کے ذریعہزبردست خراج تحسین پیش کی۔ تقریب سے ڈاکٹر نور امروہوی نے اپنے خطاب میں حاضرین اوراردو ادب سے محبت کرنے والے دوستوں سے اظہار تشکر کیا ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کی بھرپورمحبت نے آج ان کو یہ منزل عطا کی ہے انہوں نے اس موقع پر اپنی آپ بیتی بیان کی اور اپنی والدہکی یادوں کو اس تقریب میں بیان کرتے ہو ئے وہ ابدیدہ بھی ہوگئے تقریب کی نظامت شاہ عالمصدیقی کراچی ٹیلی ویژن کی معروف فنکارہ نیلوفر عباسی اور شازیہ خان نے کی مشاعرہ کیمحفل رات دیر گئے تک جاری رہی