ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ڈیلس اور گردونواح میںعید الفطر اور چاند رات کی خوشیاں انتہائی مذہبی اور کلچرل رنگوں کے ساتھ منائی گئی، چاند رات میلہ کااہتمام پرنس فوٹو گرافری کے نذار علی کی جانب سے پلانو کے مقامی ہوٹل میںمنعقد کیا گیا جہاں پر8ہزار سے زائد مردو خواتین نے شرکت کی،مردو خواتین نے عید کی بھر پورخریداری کے ساتھ ساتھ میوزک سے بھی بھر پور طریقہ سے محضوض ہوئے، اس موقع پر پاکستان کے معروف گلوکار علی حیدر نے اپنے گی اور گانے پیش کر کے آنے والے حاضرین کی مسخرکر دیا، چاند رات کے رنگ رات گئے تک جاری رہے اور آن والے افراد محفل موسیقی سے بھر پور طریقہ سے لطف اندوز ہوتے رہے، اس موقع پر مختلف مصنوعات کے اسٹال پر خریداری کا بھی بھر پور رش نظر آیا،پروگرام کے آرگنائزر نذازر علی اور ناہیدراحیل کا کہنا تھا کہ ڈیلس کے عوام کے ہم بے حد مشکورہیں، جنہوںنے بھر پور طریقہ سے شرکت کرکے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا جبکہ عوام الناس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو کامیاب بنایاجبکہ عوام الناسکا کہنا تھا کہ ایونٹ زبردست رہا ،آرگنائزیروں اوراسپانسروں نے ایک چھت تلے جس طریقے سے خریداری کا انتظامکیا، وہ قابل تحسین ہے، انہوں نے کہا کہ خریداری کے ساتھ ساتھ محفل موسیقی میں گلوکار علی حیدر کی پرفارمنس بھی انتہائی زبردست رہی