ڈیلس میں حبا انٹرٹینمنٹ کی قوالی نائٹ: صوفی گلوکار ساگر بھاٹیہ نے روحانی اور رومانی متحرک پرفارمنس سے سامعین کو مسحور کردیا


رپورٹ: راجہ زاہداختر خانزادہ

ڈیلس: حبا انٹرٹنیٹمنٹ جوکہ گذشتہ پچیس دہائیوں سے ڈیلس کی ساؤتھ ایشین کمیونٹی کو بالی وڈ اور لالی وڈ کے فنکاروں کے یہاں پرفارم کراکے تفریح کے موقع فراہم کرتے چلے آرہے ہیں انکی جانب سے یہاں ڈیلس کے فریسکو ہال میں قوالی نائیٹ کا اہتمام کیا گیا۔ حبا انرٹینٹمینٹ کی جانب سے ڈیلس کی عوام کے بےحد اسرار پر ایک بار پھر انڈیا کے معروف صوفی گلوکار ساغر بھاٹیا اور انکی ٹیم کو ڈیلس میں مدعو کرکے ڈیلس کی عوام کو صوفی رنگ میں رنگنے کا ایک اور موقع فراہم کیا گیا۔ اس بار ڈیلس کی عوام کا ٹرن آؤٹ بہت زیادہ رہا جسکے سبب کئی شائقین کو سیٹ نہ ملنے کے سبب مایوس ہوکر لوٹنا بھی پڑا مگر جو وہاں موجود تھے انہوں نے اس قوالی محفل میں بھرپور طریقہ روح کی تسکین حاصل کی، ہال میں موجود مرد وخواتین نے ساغر بھاٹیا کی پرفارمینس پر نہ صرف بھرپور داد تحسین دی بلکہ انکی قوالیوں پر وہ جھوم جھوم گئے۔ اس دوران گلوکار ساغر بھاٹیا پر ہر طرف سے ڈالروں کی برسات کرکے شائقین نے گلوکار اور سازندوں کو بھی گرما دیا، تین گھنٹہ مسلسل پرفارمینس کے دوران گلوکار ساغر بھاٹیا نے نہ صرف گائیکی بلکہ اس گائیکی کے دوران بھرپور پرفارمینس دی جس سے شائقین کا جوش اور جذبہ اپنے بام عروج پر پہنچ گیا اور محفل میں بیٹھا ہر ایک شخص انکی پرفارمینس کا اسیر ہوکر رہ گیا اور وجدانی کیفیت میں ڈانس کرنے لگا۔ پروگرام میں حبا انٹرٹینٹمنٹ کے ناصر صدیقی اور انکے ترجمان، کمال صدیقی نے ڈیلس کی عوام کا بھرپور تعاون پر اظہار تشکر کیا، جبکہ جاگو ٹائمز کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جسکے تعاون سے یہ شو بھرپور کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
اس موقع پر حبا انٹرٹینٹمنٹ کے روح رواں ناصر صدیقی اور انکے ترجمان کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ۔حبا انٹرٹینٹمینٹ گذشتہ پچیس سالوں سے ڈیلس کے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرتے چلے آرہے ہیں، اور آئیندہ بھی عوامالناس کو تفریح کے مواقع فراہم کرتے رہینگے، قوالی نائیٹ میں
آنے والے عوام الناس کا کہنا تھا کہ قوالی پروگرام کی یہ نائیٹ انتہائی رنگین تھی جسمیں انہوں نے روحانی اور رومانی دونوں طریقہ مسلسل انجوائے کیا اور گلوکار ساغر بھاٹیا اور انکی ٹیم نے بھی جم کر پرفارمینس دے کر اس رات کو انکی ایک یادگار شام میں تبدیل کردیا جسپر وہ حبا انٹرٹینٹمینٹ کے انتہائی مشکور ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں