ڈیلس:امریکی کانگریس میں خارجہ اور فنانس کمپنی کے رکن کانگریس مین ولنسیتے غنزالز ریچڈسن میں عرب امریکن کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر مذہبی، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے مقامی اور بین الاقوامی مسائل پر ان سے بات چیت کررہے ہیں، اس موقع پر مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے رہنما سید فیاض حسن، آفتاب صدیقی، حادی جواد، غلام جہانگڈا اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ کانگریس مین کا گروپ فوٹو


سپر لیڈ صفحہ11بمعہ تصاویر
امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر سے نفرت کی علامت جنم لے گی، ٹرمپ دیوار تعمیر کرکے ذاتی بزنس کرنا چاہتے ہیں
ٹرمپ اقتدار کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں، انسانی حقوق کی پامالی کیلئے ہم امریکیوں کو حقائق سے آگاہی دینگے،
فلسطین اور اسرائیل مسئلہ کا حل دو ریاستی بنیادوں پر مبنیٰ قیام کے ذریعے حل ہو سکتا ہے، کانگریس میں ولنسیتے غنزالز
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)ریاست ٹیکساس کے شہر گروپس کرسٹی، ایڈینرگ ٹکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیمو کریٹک کانگریس ممبر اور کانگریس کی خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن ولنسیتے غنزالزکا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں بزنس ڈیل کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کررہا ہے اور میری نظر میں امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، یہ بات انہوں نے ععرب امریکن کلچرل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مقامی مسلمان رہنمائوں مسلم ڈیمو کریٹک کاکس اور دیگر مذہبی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی، انکا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پہلے سے بائونڈیز موجود ہیں، اس لئے اس دیوار کی کوئی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ دیوار نفرت کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس کا موازنہ ہم یورپ سے کر سکتے ہیں، جہاں اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس لئے میں اس دیوار بننے کا سخت مخالف ہوں اور کانگریس میں اور کمیٹی میں اس کی بھر پور مخالف کرتا رہونگا، اس موقع پر مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے رہنمائوں سید فیاض حسن،آفتاب صدیقی اور راجہ زاہد خانزادہ پرمشتمل وفد ے کانگریس کے رکن کو بی ڈی ایس بل سے متعلق ایک یاداشت پیش کی جس پر انہوں نے کہا کہ اس بل سے متعلق انہیں معلومات نہیں تھیں ، تاہم آج آپ نے جس طرح تحریری طور پر مجھے یہ لیٹر دیا ہے، یہی طریقہ ہے کہ آپ اراکین کانگریس اور سینیٹرز سے رابطہ کر کے اپنی آواز ان تک پہنچائیں ، انہوں نے کہا کہ وہ اس ضمن میں ان کی کانگریس میں آواز بننے کیلئے تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ جب بھی آئیں گے و اپنے ساتھ دیگر اراکین کانگریس کو ساتھ لے کر آئیں گے تا کہ دیگر اراکین کانگریس تک بھی آپ کی آواز پہنچے، انہوںنے کہا کہ انسانی حقوق کیلئے ہمیں دنیا بھر میں مزاحمت کرنا ہو گی اور لڑنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ فلسطین اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، اس سے امریکیوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے وہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اس موقع پر ان کو کہا گیا کہ مسلم ممالک میں اقلیتوں کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے مگر دیگر غیر اسلامی ممالک جیسے کہ انڈیا میں کشمیر کا مسئلہ ہے اور مسلمان اس کا شکار ہیں، اس کو وہ توجہ نہیں دی جاتی جو کہ اس کو ملنی چاہیے، انہوں نے کہا کہ فلسطین سمیت دیگر ممالک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے وہ اپنا کردار ادا کتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار وہ اکیلے میں سوچتے ہیں کہ فلسطین کا مسئلہ شاید ان کی زندگی میں حل نہیں ہو گا، کیونکہ اس مسئلہ کو ایک عرصہ بیت چکا ہے اوریہ ابتک حل نہیں ہوا، اراکین کانگریس اس مسئلہ میں کافی توجہ دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں دو اسٹیٹ سلوشن پر یقین رکھتا ہوں، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ، ہسپانوی اور مریکیوں کے درمیان لڑایاں رہیں، مگر آج ہم ایک ہیں، اس طرح فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ بھی اس طرح حل ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ نئی جنریشن اس سلسلہ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں اس وقت امیگریشن ریفارم کی ضرورت ہے اور ایک اور گیسٹ ورکر پروگرام ملک کے معاشی مسائل کو حل کر سکتا ہے۔اس موقع پر انسانی حقوق تنظیم ڈیلس میں پیس سینٹر کے ڈائریکٹر حادی جواد نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے،عرب اور دیگر مسلمان رہنمائوں نے کانگریس مین وسینستے کا بھر پوطر طریقے شکر ادا کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں