ڈیرن سیمی کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار


پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور مینٹور ڈیرن سیمی نے کراچی میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ وہ طیارہ حادثے پر پاکستان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ یہ بہت مشکل وقت ہے، حادثے میں جن لوگوں کی جان گئی ان کے لیے دعا گو ہوں اور ان کے خاندان والوں اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں اس میں سوار 99 میں سے 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں