اسلام آباد:
آئی ایم ایف نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ڈیجیٹل فنانشل سروسز پر سائبر حملوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں سے مالی خدمات کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث زیادہ تر صارفین بینکوں سے رقوم نکالنے، دوسرے افراد کو منتقل کرنے اور بلز کی ادائیگی کے لیے آن لائن خدمات سے استفادہ کو ترجیح دیتے ہیں اور ہماری روز مرہ زندگی میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز کی اہمیت اور استعمال بڑھ چکا جس کیوجہ سے سائبر حملوں کے خدشات میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہو رہا ہے۔