ڈپریشن میں ساتھ دینے پر سب کا شکرگزار ہوں: اداکار محسن عباس


پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر  نے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے  ڈپریشن میں انہیں نیک پیغامات بھیجنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمیں ان تمام افراد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے جو زندگی کو بےسکون کرتے ہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے  اپنے دماغی تناؤ سے باہر آنے کا انکشاف کرتے ہوئے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے ڈپریشن کے وقت میرا ساتھ دیا، محبت اور ہمدردی سے پیش آئے اور مجھے اس سے باہر نکالنے میں مدد کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس قسم کا لڑکا نہیں ہوں جو اپنی ذاتی زندگی کو سب سے شیئر کرےلیکن جب برداشت سے باہر ہوجاتا ہے تو اپنی ذاتی مسئلے شیئر کرلینا چاہیے، میں نے بھی ایسا ہی کیا اور اس کے بعد مجھے انڈسٹری، ساتھی اداکار، دوست اور دنیا بھر سے جو پیغامات موصول ہوئے کافی خوشی ہوئی‘۔

 اداکار کا ویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ’ ہم سب ہی کبھی نہ کبھی اپنی زندگی میں ایک نازک موڑ سے گزرتے ہیں، کبھی کبھی ہم اس بارے میں بات بھی کرلیتے ہیں کیونکہ بات کرلینے سے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اور ہمیں فائدہ ہوگا تو ہمیں ڈپریشن میں بات کرنی چاہیے‘۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے محسن عباس نے کیپشن لکھا کہ ’ہم سب کو محبت اور امن کی ضرورت ہے، اپنی زندگی میں زہر گھولنے والے افراد سے چھٹکارا حاصل کریں‘۔


اپنا تبصرہ لکھیں