سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوران ریلی حملے کے بعد امریکی سینیٹرز اور سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نائب صدر کاملا ہیریس نے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ڈونلڈ ٹرمپ شدید زخمی نہیں ہوئے۔
کاملا ہیریس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے لیے بھی دعاگو ہیں۔
امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔
ہاؤس ڈیموکریٹ رہنما حاکیم جیفری (Hakeem Jeffries) نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دعاگو ہیں۔
سابق امریکی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے سابق صدر ٹرمپ حملے میں محفوظ رہے۔
سابق امریکی صدر جارج بش نے بھی کہا کہ شکر ہے ٹرمپ بزدلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔