ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ’باہو بلی‘ دکھانے والی ویڈیو شیئر کردی


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے دورے سے قبل خود کو ’باہو بلی‘ دکھانے والی ویڈیو ری ٹوئٹ کردی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری سے بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے اور وہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے بجائے احمد آباد ائیرپورٹ پر اتریں گے جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کا دارالحکومت ہے۔

احمد آباد ائیرپورٹ آمد کے بعد امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم ایک ساتھ احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے افتتاح کے لیے پہنچیں گے جہاں ایک بڑے ہجوم کی آمد بھی متوقع ہے۔

پیر سے شروع ہونے والے بھارتی دورے سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں انہیں فلم ’باہوبلی‘ کے مشہور کردار باہو کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

Donald J. Trump

@realDonaldTrump

Look so forward to being with my great friends in INDIA! https://twitter.com/solmemes1/status/1231326273894526976 

Sol 🎬@Solmemes1

To celebrate Trump’s visit to India I wanted to make a video to show how in my warped mind it will go……

USA and India united!

We can’t show you everything!

We automatically hide video that might contain sensitive content.

Embedded video

62.7K people are talking about this

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے منتظر ہیں۔

ویڈیو میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو بھی دکھایا گیا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی اس ویڈیو کلپ میں موجود ہیں۔

ویڈیو کلپ میں ٹرمپ کو مسکراتے ہوئے کبھی رتھ پر بیٹھے اور کبھی تلوار چلاتے دکھایا گیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں