لاہور:
ذرائع کے مطابق بورڈ سربراہ کی جانب سے منظوری کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔کنٹریکٹ میں شامل 16امپائرز اور 6 میچ ریفریز کے معاہدے بھی برقرار رکھے جائیں گے، فہرست میں مزید آفیشلزکو بھی شامل کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔
معاوضوں، ڈیلی الاؤنس اور میچ فیس میں 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے،اسکوررز کی میچ فیس بھی بڑھائی جائے گی۔ بورڈ میچ آفیشلز کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد تمام معاملات کو حتمی شکل دے گا۔