ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا صلہ ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، صاحبزادہ فرحان

ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا صلہ ملتا ہے تو خوشی ہوتی ہے، صاحبزادہ فرحان


لاہور قلندرز کے بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا جب صلہ ملتا ہے تو اس کی خوشی ہوتی ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے بیٹر کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہمارا آغا اچھا نہیں، یہ بھی کھیل میں ہوتا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ دو سیزن پہلے ملتان سلطانز مسلسل پانچ میچ ہارنے کے بعد اوپر آئی، ہم بھی پی ایس ایل 9 میں کم بیک کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ ہماری اچھی جارہی ہے، ہمیں فیلڈنگ پر توجہ دینا ہوگی۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بہت بڑا ٹورنامنٹ ہے، کراؤڈ بہت ہوتا ہے، فیلڈنگ میں پریشر بھی ہوتا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ پریشر کی وجہ سے کیچز ڈراپ ہوتے ہیں۔

لاہور قلندرز سے متعلق بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے مجھے بہت اعتماد دیا، ثمین رانا اور کپتان شاہین آفریدی نے شروع میں کہہ دیا تھا کہ میں اپنے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا۔

انکا کہنا تھا کہ اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے کا میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کا جب صلہ ملتا ہے تو اس کی خوشی ہوتی ہے۔ مجھے پی ایس ایل میں بھی موقع ملا جو میرے لیے اچھی چیز ہے۔

اپنی بیٹنگ پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈومیسٹک کے تین ٹورنامنس میں ٹاپ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کیا ہے آخری ٹورنامنٹ میں میرا اسٹرائیک ریٹ 170 تھا۔ میرا ارادہ یہی ہوتا ہے کہ مثبت انداز میں بہتر سے بہتر کھیلنا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں