بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ’ڈنکی‘ میرے کیریئر کی سب سے بہترین فلم ہے۔
شاہ رخ خان رواں سال اپنی فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد آج کل اپنی نئی فلم ’ڈنکی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
اُنہوں نے دبئی میں فلم ’ڈنکی‘ کے پروموشنل ایونٹ میں دلچسپ انداز میں کہا کہ جب میں نے فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ بنائی تو میں نے سوچا کہ میں نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے تو فلم بنا لی ہے لیکن میں نے اپنے لیے کچھ نہیں بنایا۔
اداکار نے کہا کہ پھر میں نے فلم ’ڈنکی‘ بنائی اور یہ فلم میں نے اپنے لیے بنائی ہے، یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے سال کا آغاز فلم ’پٹھان‘ سے کیا کیونکہ خواتین کو ہمیشہ ترجیح دینی چاہیے اور اب میں اس سال کا اختتام اپنے لیے بنائی گئی فلم ’ڈنکی‘ کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔
شاہ رخ خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم 21 دسمبر کو فلم ’ڈنکی‘ لازمی دیکھیں کیونکہ ہر کسی کو اس فلم سے کچھ نہ کچھ لازمی سیکھنے کو ملے گا اور یہ فلم آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں بھی بکھیرے گی۔
فلم کے اس پروموشنل ایونٹ میں جب شاہ رخ کو فلم ’ڈنکی‘ کو 3 لفظوں میں بیان کرنے کو کہا گیا تو اُنہوں نے سب سے پہلے فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا نام لیا اور پھر کہا کہ فلم ’ڈنکی‘ میرے کیریئر کی بہترین فلم ہے سب اسے 21 دسمبر کو دیکھیں۔