ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ نے سب سے زیادہ ٹیلیویژن ریٹنگز حاصل کرلیں

ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ نے سب سے زیادہ ٹیلیویژن ریٹنگز حاصل کرلیں


جیو ٹی وی کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ نے اب تک کسی بھی دوسرے ٹی وی ڈرامے کی نسبت سب سے زیادہ ٹیلیویژن ریٹنگز حاصل کرکے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان اور بھارت میں سوشل میڈیا پر ہر ہفتے پہلی پوزیشن پر ٹرینڈ کرنے کے بعد اب اس ڈرامے نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر اب تک کسی بھی دوسرے ٹی وی ڈرامے کے مقابلے میں سب سے زیادہ ویوز حاصل کرلیے ہیں۔

ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ نے یوٹیوب پر 2 بلین ویوز حاصل کرلیے۔

اس وقت یہ ڈرامہ ٹی وی اور یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ بن چکا ہے اور اس کی ویورشِپ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں