انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 159.46 سے کم ہو کر 159.42 روپے پر بند ہوا ہے۔