ڈالر کی قدرمیں ایک بار پھر اضافہ


dol

نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 47 پیسے  اضافہ ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 47  پیسے اضافہ ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 165.83  سے بڑھ کر 166.30   روپے پر بند ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی واقع ہوئی تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں